رمضان المبارک میں مسجد الحرام آنے جانے کیلئے آسانی


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) رمضان المبارک میں زائرین کی مسجد الحرام آنے جانے کیلئے آسانی کے لیے شٹل بس سروس کے 17 روٹس مقرر کردیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات سے رمضان کے دوران مسجد الحرام تک آمدورفت کے لیے شٹل بس سروس کے 17 روٹس مقرر کیے گئے ہیں، اس حوالے سے سعودی عرب کے ’ضیوف الرحمان خدمت پروگرام ‘ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں، اس کے ساتھ اندرون مملکت سے بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے شٹل بس سروس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے چلتی ہے تاکہ دیگرشہروں سے آنے والے زائرین کو حرم شریف آمد ورفت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بس سروس کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے، کرایہ ادا کرنے کے لیے سپین سسٹم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، بس کے کرایے کو دو بنیادی روٹس میں تقسیم کیا گیا ہے، بیرون مکہ سے آنے والے جو شہر کے باہر والی چیک پوسٹ پراپنی گاڑی پارک کرکے آتے ہیں، ان کے لیے بس کا کرایہ 16 ریال جب کہ مکہ مکرمہ کے اندر پارکنگ ایریا سے آنے والوں کے لیے 7 ریال مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، سعودی شہری دفاع کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ہمراہ نہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

Recent Posts

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

8 mins ago

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

3 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

3 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

4 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

4 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

4 hours ago