اہل لاہور نے حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کو شکست دی، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لاہور والوں نے حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کو شکست دی۔اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کامیاب کرنے پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے لاہور شہر کو کنٹینرز سے بلاک کردیا گیا، لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، یہ لوگ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں شامل کروادیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، ہمارے دو ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تیسرا دن ہے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی لاپتہ ہیں، برطانوی شہری شاہد حسین کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر ہیں، جس نے ن لیگ کو سیسلین مافیا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے صرف ایک سچ بولا شہباز شریف 40 منٹ تک خاموشی سے ڈانٹ سنتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللّٰہ کہتے ہیں یا عمران خان نہیں یا ہم نہیں، پوچھتا ہوں کیا رانا ثناءاللّٰہ بدمعاش ہیں؟ حکومت کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے نوٹسز دیے جارہے ہیں، اب لوگوں کو لاہور سے اٹھا کر لاپتا کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتیں، حکومتی ترجمان نے کبھی اتنے بندے ہی نہیں دیکھے، یہ اور حنا پرویز دیگر کے ساتھ صرف میک اپ ڈسکس کر سکتی ہیں۔

Recent Posts

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

15 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

20 mins ago

شعبہ صحت کے حوالے سے اقدامات: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی پذیرائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی…

26 mins ago

بلوچستان: سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں…

33 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں: شاہد خاقان

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اس…

39 mins ago

انگلش بولنا مشکل لگتا ہے؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو انٹرنیٹ پر ہر چیز کو جاننے کے لیے لوگ گوگل…

44 mins ago