عمران خان پیشی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، انہوں نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس اسکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا۔ اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی سات عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دو دو اعتراضات عائد کردیے۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا ، ٹرائل کورٹ سے پہلے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے۔عمران خان کا قافلہ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

7 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

9 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

12 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

17 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

22 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

28 mins ago