کراچی میں ماہر تعلیم کے قتل میں لڑکی بھی ملوث نکلی، دو ملزم گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں لڑکی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حساس ادارے نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں ایک لڑکی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جو قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کے قتل میں بھی اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، حساس ادارے کی کارروائی میں زیر حراست خاتون سمیت دو ملزمان مقتول خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث رہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر طے شدہ اجرت کی رقم ان کے موبائل فون اکاؤنٹ میں فراہم کی گئی، ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز اور گھر آنے جانے کے اوقات کار کی تفصیلات فراہم کیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے یہ تفصیلات ری کور کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023 کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

2 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

13 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

23 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

25 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

32 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

41 mins ago