سیمی جمالی 10 سرکردہ عالمی ہیلتھ ورکرز میں شامل


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی معالج اور سماجی ورکر ڈاکٹر سیمی جمالی کو 10 سرکردہ عالمی ہیلتھ ورکرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔لندن کی بڑی اوپن ڈور گیلری کنگز کراس اسٹیشن پر نمایاں خصوصیات کی حامل خواتین کی تصویری نمائش میں ڈاکٹر سیمی جمالی کی تصویر بھی شامل کر دی گئی ہے۔
یہ نمائش گوگل کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں WOW’s The Hope Brigade نامی تنظیم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کنگز کراس میں دنیا بھر کی نمایاں کردار کی حامل خواتین کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔
نمائش میں برطانیہ، ترکی، امریکا، پاکستان، چین، آسٹریلیا، برازیل، نائیجیریا اور نیپال سمیت مختلف ممالک میں تنازعات سے لے کر موسمیاتی انصاف تک اپنے شعبوں میں سب سے آگے کام کرنے والی 50 سے زائد خواتین کی تصاویر شامل ہیں۔
ان تصاویر میں کراچی کی ڈاکٹر سیمی جمالی کی تصویر پہلی 10 خواتین میں شامل کی گئی ہے۔وبائی امراض کے دوران پہلی بار گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے بطور آن لائن اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے…

1 min ago

شادی کے کچھ ہی دن بعد انگوٹھیاں کھو گئیں تھی، اداکارہ فہیہ اعوان کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا ہے کہ شادی…

2 mins ago

اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر لب کشائی کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی کی…

12 mins ago

ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔سپریم…

32 mins ago

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

کراچی (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش…

36 mins ago

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی…

43 mins ago