اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر لب کشائی کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ الیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کی اور بتایا کہ مائیکل ڈولن اور بیٹے کے ساتھ ان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ زندگی بہت خوبصورت گزر رہی ہے۔ گوکہ انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں لیکن انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شوہر کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ الیانا ڈی کروز کے ہاں اگست 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے کوا فینکس ڈولن رکھا تھا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے مائیکل ڈولن سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کی شادی امریکا میں مقیم مائیکل ڈولن سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ان کی فلم دو اور دو پیار ریلیز ہوئی ہے، جس میں ودیا بالن، پراتیک گاندھی، سیندھل راما مورتی بھی شامل تھے۔

Recent Posts

میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا

قلات(قدرت روزنامہ)میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر…

1 min ago

احسان شاہ کے گھر بم حملہ سازش ہے، حکومت سیاسی رہنماﺅں کو تحفظ دے، میر اسرار زہری

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری…

5 mins ago

مرمتی کام کے سلسلے میں آج بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے…

20 mins ago

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

31 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

37 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

42 mins ago