اعظم خان پر مداح کی اشاروں میں تنقید
شارجہ (قدرت روزنامہ) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے قومی ٹیم کے مداحوں کو گرین شرٹس کی کارکردگی پسند نہ آئی۔سیریز کے دوسرے میچ میں اعظم خان جب صرف 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے تو مداح ان سے کافی ناراض ہوئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انداز میں کیا۔اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے اعظم خان پر اشاروں کے ذریعے تنقید کی جس میں اس کا غصہ اور مایوسی بھی واضح تھی۔واضح رہے کہ اعظم خان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1رن بنایا تھا۔