شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا، کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

چمن (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا ،کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں شدید بارشیں ہوئیں ۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ۔حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے ہیں ، برساتی نالوں میں طغیانی سے دیہی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق کوڑک ٹاپ کے پہاڑی دروں کے سیلابی پانی سیکوئٹہ چمن شاہراہ متاثر ہوئی جہاں پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ادھر خوشاب، بھکر اور بورے والا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago