پنجاب میں ژالہ باری سے گندم کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کا خدشہ

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین ملک خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ حالیہ ژالہ باری سے پنجاب کے اکثر شہروں میں گندم کی کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے

اور اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فصل گندم کی ہے۔کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین ملک خالد کھوکھر نے گفتگو میں کہا کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی حالیہ ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ژالہ باری سے متاثر ہونے والے علاقوں میں منڈی بہاوالدین، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز کے کئی شہر شامل ہیں۔ان شہروں میں اولوں اور شدید بارش سے سب سے زیادہ نقصان گندم کی تیار فصل کو پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی فصلیں متاثر ہوئی ہیں تاہم وہ نقصان جزوی تھا۔خالد کھرل نے ژالہ باری کے باعث پہنچنے والے نقصان سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی پیداوار میں اوسطاً 50 فیصد کمی کے خدشے کا اظہار کیا۔جن علاقوں میں شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی ہے وہاں سبزیاں اور باغات بھی متاثر ہوئے ہیں، جن میں آم اور الائچی کے پھل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبادی اور ہاوسنگ سوسائٹیوں میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے ملک کو پہلے ہی اناج کی کمی کا سامنا ہے۔اب موسمی اثرات کی وجہ سے مذید مشکلات بڑھ سکتی ہیں،

اس لیے حکومت کو بے آباد رقبے کاشت کاروں کو الاٹ کر دینا چاہیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت نوید عصمت کاہلوں نے بتایا کہ ژالہ باری کے بعد مقامی ٹیموں کو سرویز کا ٹاسک دے دیا گیا ہے

اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے میں چار سے پانچ دن لگ جائیں گے۔نوید عصمت کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ابھی گندم کی فصل مکمل تیار نہیں ہے اس لیے ژالہ باری سے بہت زیادہ نقصان دکھائی نہیں دے رہا۔البتہ جہاں جہاں فصلیں گری ہیں وہاں پیدوار کم ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

بابراعظم کو قومی ٹیم کا کب تک کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی پریس کانفرنس میں بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہاہے کہ بابراعظم کا فیصلہ…

2 mins ago

لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش…

27 mins ago

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر، نئے قانون کی تیاری شروع ، وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی…

29 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ کرشنا مکھری جی نے ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام لگا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ…

40 mins ago

دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر…

44 mins ago