سلمان اور شاہ رُخ 2024 میں فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سُپر اسٹارز شاہ رُخ خان اور سلمان خان جلد نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کی جانب سے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی داستان پر مبنی ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں کنگ خان اور سلو میاں ایک مرتبہ پھر جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق فلم کے حوالے سے معلومات کو راز رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ شائقین کو سرپرائز دیا جا سکے تاہم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے متوقع ہے۔
آدتیہ چوپڑا کی اسپائے یونیورس فرنچائز میں اب تک سلمان خان کو ٹائیگر، شاہ رخ خان کو پٹھان اور ہریتک روشن کو کبیر کے کردار میں جاسوسی کرتے دکھایا جاچکا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں بھی شاہ رُخ خان کے ساتھ ایک مختصر سین میں سلمان خان کو بھی دکھایا گیا تھا جس کو مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

Recent Posts

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 min ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

18 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

35 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

46 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago