اعلیٰ عدالت کے سابق جج نے سپریم کورٹ اختیارات پر قانون سازی آئین سے متصادم قرار دے دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے تناظر میں حکومت اور عدالت عظمیٰ کے درمیان ترجیحات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیارات پر پارلیمان کی قانون سازی آئین پاکستان سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ

آئین کی شق 191 سپریم کورٹ کو اپنے رسم و رواج اور طریقہئ کار پر قواعد و ضوابط ترتیب دینے کا اختیار دیتی ہے۔ اب اگر پارلیمان وہی اختیارات بذریعہ قانون سازی استعمال کرنے پر راغب ہو تو دو نتائج ابھر کر سامنے آ جائیں گے۔ اول یہ کہ عدلیہ کی خود مختاری مجروح ہوگی۔ دوئم، پارلیمنٹ عدالت کی آزادی میں مداخلت کی بنیاد پر مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے دائرہ اختیارات یا (separation of powers) اصولوں سے روگردانی کی مرتکب ہوجائے گی۔ اس طرح کے آئین سے متصادم قوانین کالعدم قرار پاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی آئینی ترمیم بھی دستور کے فریم ورک یا بنیادی ڈھانچے سے انحراف کی بنا کوئی متبادل نہیں۔ جسٹس وجیہ نے مزید بتایا کہ مجوزہ قانون اگر دونوں ایوانوں سے منظور بھی ہو جائے تو صدر پاکستان کچھ عرصہ غور فکر کیلئے اپنے پاس روک کر واپس بھی کر سکتے ہیں اور پھر دوبارہ ایسا قانون صدر کو ارسال کیا جائے تو قلیل مدت کے بعد وہ پارلیمان سے منظور کردہ تصور کیا جائے گا۔ لیکن اس کارروائی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ جسٹس وجیہ نے مزید کہا کہ مسئلے کا واحد حل خود سپریم کورٹ کا اپنے استحقاق پر متعلقہ رولز وضع کرنا ہے، جو سپریم کورٹ میں دو آرا ہونے کے سبب مناسب انداز میں کیا جانا چاہیے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

18 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

43 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago