اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں
انطاکیہ(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔حنا بیات نے اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزارنے کے لیے ترکی اور شام کا دورہ کیا جو چند ہفتے قبل زلزلے کے تباہ کن سلسلے سے متاثر ہوئے تھے تاکہ ان کی امداد کی جاسکے۔
اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
حنا بیات نے ان تصاویر کے کیپشن میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے شام روانہ ہونے پر راستے کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ یہاں جنگ کے باعث سالوں سے خیموں میں رہنے پر مجبور متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ زیتون کے باغات میں دور دور تک بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کی قطاریں ہی قطاریں موجود ہیں جو اپنے ملک میں ہوتے ہوئے بھی بےگھر ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ نے یہ دورہ ایس کے ٹی (Spreading Kindness Together) ویلفیئر کے تحت کیا ہے جوکہ برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ ہے اور پوری دنیا کے قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے امدادی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔