بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ۔ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

9 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

19 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

27 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

40 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

52 mins ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago