ریگولر حج سکیم کے امیدواروں کیلئے خوشخبری ، درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریگولر حج سکیم کیلئے درخواستیں مدت میں توسیع کے بعد اب 2 اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کیلئے مخصوص کردہ بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔

دریں اثنا سپانسر شپ حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بھی آخری تاریخ میں توسیع دی گئی ہے جو اب 9 اپریل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کے امیدوار قرعہ اندازی کے بغیر ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

Recent Posts

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

6 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

12 mins ago

فواد چودھری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں،لاہورہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت…

30 mins ago

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر، حسن علی، حارث رؤف شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔ لاہور میں…

33 mins ago

9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق وفاقی وزیر…

36 mins ago

پی سی بی نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی…

43 mins ago