ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا . آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کی قیمت میں 48 روپے 78 پیسے فی کلو کمی کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے .


ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 228 روپے 99 پیسے مقررکی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو جائے گا .
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے ہو گیا ہے . گھریلو سلنڈر2ہزار702 اورکمرشل سلنڈر10ہزار397روپے میں فروخت ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں