عید الفطر کی نمازملک کی تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی،سعودی حکام


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کہاہے کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی، انہوں نے تحریری طور پر تاکید کی ہے کہ مملکت بھر میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے، اس سلسلے میں ام القریٰ کیلنڈر کی پابندی کی جائے۔
آل الشیخ نے وزارت کے تمام شعبوں کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کر لیں،عید گاہوں میں اصلاح و مرمت اور صفائی کا کام پہلے ہی نمٹا لیا جائے تاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی آرام کے ساتھ عید کی نمازادا کر سکیں۔

Recent Posts

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے…

7 mins ago

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…

27 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…

41 mins ago

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

55 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

1 hour ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

1 hour ago