عدالت کا حکم نہ ماننے والے آرٹیکل 6 کی زد میں ہیں، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان کے آئین اور قانون میں عدالتوں کے بائیکاٹ کاکوئی تصور نہیں، اگر یہ آئینی ادارے کو نہیں مانتے تو پھرکس کو مانتے ہیں ؟ یوسف رضاگیلانی کو بھی عدالتوں کاحکم نہ ماننے کے بعد گھر جانا پڑا،اگر عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو انہیں بھی گھرجانا پڑے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ اگر سپریم کورٹ کے حکم کو نہیں مانتے تواس کا مطلب ہے کہ آرٹیکل 6 کی زد میں ہیں، پاکستان کے آئینی ادارے کو نہ ماننا ایسا ہے کہ آپ پاکستان کے آئین کو توڑ رہے ہیں، اگر ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ میں عدلیہ کو نہیں مانتا تو وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، یوسف رضا گیلانی کو بھی سزا ہوئی تھی توہین عدالت میں اور وہ گھر چلے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے جو بیان دیا ہے اس پر ان کو سزا ہو گی اور یہ گھر جائیں گے،اور اگر یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانیں گے تو وزیر اعظم کو اس کی قیمت دینی پڑے گی۔

Recent Posts

میں ابن غدار، ابن غدار، ابن غدار کا بیٹا ہوں، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے…

2 mins ago

گھریلو، کھاد،سی این جی، سیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس ٹیرف میں اضافے کا امکان

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس بل 100سے400 روپےتک بڑھانے کی تجویز اسلام آباد (قدرت…

10 mins ago

نیٹ میٹرنگ اور گراس میٹرنگ میں کیا فرق ہے؟ سولر سسٹم کے صارفین کو کیا نقصان ہوگا؟

گراس میٹرنگ پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے…

21 mins ago

ژوب; ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ،آئی ایس پی آر…

33 mins ago

شیر افضل مروت نے کے پی بیورو کریسی پر سوالات اٹھادیے

رؤف حسن پر حملہ بولنے والوں کے لیے دھمکی، وفاق بھی خیبر پختونخوا حکومت کو…

47 mins ago

چیک پوسٹوں کی ’زیادتیوں‘ کیخلاف احتجاج: بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا

حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی کوئٹہ (قدرت…

1 hour ago