اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوپیک پلس ممالک کے تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوپیک اتحادی ممالک مئی سے سال کے آخر تک تیل پیداوار میں یومیہ 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیدا وار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔