ملک بھرمیں شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے۔