کورونا کی ڈیلٹا قسم ،راولپنڈی انتظامیہ کا سخت اقدامات کا فیصلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) راولپنڈی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز ر پورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ بھانپتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ 12 جولائی تک کم از کم ویکسن کی ایک خوراک کا سرٹیفیکٹ اپنے ادارے میں جمع کروایا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو غیر ویکسینیٹڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہ بندی کے لئے فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں 868897 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکیسن لگوانے والے افراد میں 836770 عام شہری جبکہ 32127 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔راولپنڈی ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 25235 رپورٹ ہوئی ہے۔ ہسپتالوں سے 23831 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 404 ہے جن میں سی377 ہوم آئیسولیشن جبکہ27 ابھی تک ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Recent Posts

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

2 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

10 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

23 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

36 mins ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

47 mins ago

عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلمشنٹ…

1 hour ago