غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں ، عثمان بزدار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے ، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے .

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا ، سابق حکمرانوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے ، لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھایاجا رہا ہے . وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانو ں کا قیام بے آسرا طبقے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہواقدم ہے . . .

متعلقہ خبریں