زرداری پر قتل کی سازش کا الزام؛ شیخ رشید پر فردِجرم کی کارروائی پھر مؤخر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام پر شیخ رشید پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق بیان پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ان کے وکلا کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمہ کی کاپی جمع کروادی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی، جس پر شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر ہوگئی۔
قبل ازیں شیخ رشید اپنے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ کمرہ عدالت پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں دائر ہیں۔ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف درج 2 مقدمات میں 31 مئی تک کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 min ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

11 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

15 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

35 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

44 mins ago