سارہ علی خان اپنی چھٹیاں گزارنے مالدیپ پہنچ گئی، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اور بالی وڈ کے چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے کچھ عرصہ قبل ہی انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

لیکن اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا نام وہ بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ںاکام رہی ہیں۔

حال ہی میں میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ سارہ علی خان اپنی چھٹیاں منانے مالدیپ گئی ہوئی ہیں جہاں سے ان کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)


یہ تصویر اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خود شیئر کی ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحل سمندر پر موجود اداکارہ ڈھلتے ہوئے سورج کے منظر کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اس سے قبل ساحل سمندر پر اپنے لمحات انجوائے کرتے ہوئے انہوں نے ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں سارہ علی خان کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ مالدیپ میں اپنی چھٹیاں بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی اداکار امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پتی پوتی ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، سارہ علی نے 2018ء کی فلمیں کیدارناتھ اور سمبا میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرکے اداکاری کا آغاز کیا۔

دونوں فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہی اور سارہ ​نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ حاصل کیا۔ وہ 2019ء کی فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہوئیں۔سارہ علی کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔