ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مستونگ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں پر افسوس کا اظہار کیا.

اپنے ایک بیان میں انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے ذریعے ہی بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے

اس کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں بالخصوص ڈرائیور حضرات کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی. گورنر بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے