کوئٹہ: گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گوشت، دودھ اور دہی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر دیا گیا . ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے، گائے کے گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے .


بکرے کا گوشت 1800 سے 2000 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 900 سے 1000 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے . سرکاری طور پر بکرے کے فی کلو گوشت کی قیمت 1300 اور گائے کی 700 روپے فی کلو مقرر ہے .
کوئٹہ میں دودھ کو 200 روپے فی لیٹر اور دہی کو 220 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے . دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر اور دہی کی 200 روپے فی کلو مقرر ہے .

. .

متعلقہ خبریں