سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ 139 مسافروں کو لے کر وطن پہنچ گیا، تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور منکی پاکس کے لیے اسکریننگ کی گئی۔محکمۂ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ مکمل کی۔
دوسری جانب پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کا ایک اور ایئر بس طیارہ 140 ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک مشن جاری رہے گا۔ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشنز کو انجام دے رہی ہے۔

Recent Posts

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

8 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

9 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

30 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

39 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

42 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

50 mins ago