عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات، بھرپورعوامی تحریک چلانے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان زمان پارک میں خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا، چودھری پرویز الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کیخلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں نگران حکومت کے وجود اور فسطائیت کی شدید مذمت کی۔ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔

Recent Posts

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

2 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

12 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

35 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

46 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

56 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

59 mins ago