توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنیوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔چودھری پرویز الہٰی سے پاکپتن دربار کے گدی نشین کے صاحبزادے دیوان احمد مسعود چشتی، سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف، لیگل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو پی ڈی ایم حکومت خود پامال کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ربڑ سٹیمپ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں شہبازشریف اور ان کے وزرا آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کی نمائندہ حیثیت اور عزت الیکشن کرانے سے ہی بحال ہو سکتی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری سے مجرمانہ حد تک انحراف کیا ہے، نگران حکومت 90 روز صرف مال بنانے میں لگی رہی ہے، جاتے جاتے اپنی کرپشن کے نشانات مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنے میں محسن نقوی، شہبازشریف کے ساتھ برابر کے مجرم ہیں، الیکشن میں مطلوبہ سکیورٹی دینے سے انکار کر کے نگران وزیراعلیٰ بھی توہین عدالت کر چکے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری محکموں میں ایک مخصوص ذہنیت کے لوگوں کو غیرقانونی طور پر نوازا جا رہا ہے، محسن نقوی کے حکم پر ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کو آتے ہی ختم کر دیں گے، غیر قانونی تقرریوں میں محسن نقوی کے آلہ کار بننے والے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

52 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 hour ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago