توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنیوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں . چودھری پرویز الہٰی سے پاکپتن دربار کے گدی نشین کے صاحبزادے دیوان احمد مسعود چشتی، سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف، لیگل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی .


مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو پی ڈی ایم حکومت خود پامال کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ربڑ سٹیمپ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں شہبازشریف اور ان کے وزرا آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کی نمائندہ حیثیت اور عزت الیکشن کرانے سے ہی بحال ہو سکتی ہے .
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری سے مجرمانہ حد تک انحراف کیا ہے، نگران حکومت 90 روز صرف مال بنانے میں لگی رہی ہے، جاتے جاتے اپنی کرپشن کے نشانات مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنے میں محسن نقوی، شہبازشریف کے ساتھ برابر کے مجرم ہیں، الیکشن میں مطلوبہ سکیورٹی دینے سے انکار کر کے نگران وزیراعلیٰ بھی توہین عدالت کر چکے ہیں .
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری محکموں میں ایک مخصوص ذہنیت کے لوگوں کو غیرقانونی طور پر نوازا جا رہا ہے، محسن نقوی کے حکم پر ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کو آتے ہی ختم کر دیں گے، غیر قانونی تقرریوں میں محسن نقوی کے آلہ کار بننے والے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں