ملک ناز بلوچ کی قربانی نے دہشت گردی کے خلاف بہادری کی نئی مثال قائم کی، مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کی عظیم قربانی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک ناز کی قربانی اس لیے بھی منفرد اور عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا نے فرض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، جس پر پوری قوم اور پولیس فورس کو فخر ہے۔ میر ضیا اللہ لانگو نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور اس حملے میں ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert