بلوچستان میں ‘لاڈلے’ کی تعیناتی سے عوام نالاں، قلات میں بغیر ووٹ کے وزیر داخلہ مسلط کر کے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، سردار زادہ میر سعید جان لانگو


قلات(ڈیلی قدرت کوئٹہ)جمعیت علما اسلام کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 36 قلات منگچر سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے کہا ہیکہ بلوچستان کے وزارت داخلہ کے عہدے کو بیس مہینے تک لاڈلے کے لیئے رکھا گیا جوہان کے پولنگ اسٹیشنوں پر انتخاب ہی نہیں ہوا مگر لاڈلے کا نوٹیفیکیشن کرکے اسے راتوں رات بلوچستان کا وزیر داخلہ بھی بنا دیا گیا عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے الیکشن کمیشن میری کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے میرا سب بھی تیئیس سو سے زیادہ برتری ہے مجھ پر الیکشن کے روز بوگس ایف آئی آر درج کرنا ایک سازش تھی تاہم اس بوگس کیس میں عدالت سے آج ہمیں انصاف ملا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پریس کلب میں پر ایک ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کے بر خلاف لاڈلے کی زبردستی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور انہیں وزیر داخلہ بنایا گیا پتا نہیں اس میں ایسی کیا خوبی ہیکہ انکو ووٹ پڑے بغیر اسمبلی میں پہنچا دیا الیکشن کے دن تمام جماعتیں موجود تھی لیکن کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا پھر بھی اپنی پسندیدہ شخص کو لایا گیا لیکن جب سے انکو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے اس کے اپنے ہی حلقہ منگچر میں 5 دن کرفیو رہی اب بھی لوگ ایسے حالات سے بے زار ہوچکے ہیں بازاریں بند اور عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیکہ قلات منگچر سے لوگ نقل مکانی کر نیپرمجبور ہوچکے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈوکیٹ عمران لانگو ایڈوکیٹ ظہور مری ایڈوکیٹ رحمت اللہ مینگل میر محمد خیر لانگو چیئرمین عبدالباقی وڈیرہ نور محمد میر ولی محمد قمبرانی میر بہادر خان نیچاری ماما عبدالصمد لانگو رئیس غلام حیدر عبداللہ لانگو عبداللہ ساسولی ناکو نور محمد وڈیرہ علی نواز سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈی آر او جوکہ ڈپٹی کمشنر قلات نے بڑا کرپشن کرکے ہمیں ہرانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل مذمت ہے اب بھی سننے میں آرہا ہے کہ ان کو تین ارب روپے دیئے جارہے ہیں ایسے آفیسر کو سزا ہونا چاہیئے تھا لیکن وہ اب بھی ڈی سی کے عہدے پر براجمان ہے 27 اپریل کو الیکشن ٹربیونل میں ہم پیش ہورہے ہیں ہم آئینی طور پر ہر فورم پر جائیں گے اور آخری حد تک اپنے کیس کا دفاع کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس حد تک مجبور نہ کرے کہ وہ بغاوت پر اتر آئے انہوں نے کہا کہ میری جماعت کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے نہ ہی ایسا فیصلہ ہوا ہے مخالفین پروپگینڈہ کرتے ہیں لیکن میری جماعت مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح پر میرا بھر پور ساتھ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور عوامی مینڈیٹ کا خیال رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن میری جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

WhatsApp
Get Alert