پی ٹی آئی ارکان کو سندھ اسمبلی آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا: پولیس حکام


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو سندھ اسمبلی آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا . سندھ اسمبلی کا آج ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے، اس حوالے سے سندھ اسمبلی کے تمام پاسز منسوخ کر دیے گئے ہیں .

9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 مئی تک ملتوی ہوا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال پر آج (11 مئی کو) ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا .
حالیہ سیاسی صورتِ حال پر قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے . ہنگامی اجلاس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو سندھ اسمبلی میں داخلے کے بعد باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی . سندھ اسمبلی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں .
سندھ اسمبلی کے مین گیٹ سے ممبرانِ سندھ اسمبلی کے سوا کسی کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ہے . پولیس حکام کے مطابق سندھ اسمبلی کے اطراف ڈھائی سو سے زائد نفری تعینات ہے . پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو سندھ اسمبلی آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں