سکھر(قدرت روزنامہ) روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی .
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی روہڑی کے قریب ڈی ریل ہوئی جس کے سبب اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی .
حادثے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی .
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال کرنے کیلئے ریلوے کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں .
. .