کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟ نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا جس کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔

احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ”روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعدبھی تیل کی قیمتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ جب پاکستان نے بہت زیادہ مقدار میں روس سے تیل کی درآمد شروع کر دی، اس وقت یہاں قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہو گی۔“

انہوں نے کہا کہ ” ابتداءمیں ہم بہت تھوڑی مقدار میں تیل درآمد کر رہے ہیں۔ تاہم 6 ماہ سے ایک سال کے عرصے میں زیادہ مقدار میں درآمد شروع ہو جائے گی، جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔ “ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے مابین کافی عرصے سے تیل کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے تھے اور رواں سال دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد روس سے تیل کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

Recent Posts

یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک…

14 mins ago

سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد…

17 mins ago

صاحبہ نے لڑکیوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ…

18 mins ago

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

28 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

34 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

39 mins ago