’رانا ثناء اللہ خواتین سے بدسلوکی کے خوفناک واقعات کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے‘

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی یہ پریس کانفرنس ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیئے کیوں کہ وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔

گزشتہ شب ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جو گفتگو پکڑی ہے، وہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی سے متعلق ہے جس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، اسی طرح نو مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، میں اس گمراہ ٹولے اور اس کے سرغنہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جس نفرت کو عمران خان نے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں جلایا، اس نفرت کی آگ میں آج وہ خود ہی جل گیا ہے۔

Recent Posts

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

12 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

19 mins ago

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

40 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

49 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

57 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

1 hour ago