جاوید شیخ نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں بھی لب کشائی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے ایک مرتبہ پھر شادی کرنے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

“جیو نیوز “کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان و اداکار ساجد حسن نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ‘شادی کے بغیر اتنے عرصے رہنا، جتنے عرصے آپ رہے اور رہ رہے ہیں تو یہ ذاتی انتخاب ہے یا آپ کو اب تک کوئی مناسب رشتہ نہیں ملا؟’جواب میں جاوید شیخ نے کہا ‘میری قسمت میں ایسا ہی لکھا تھا، قسمت ہم خود نہیں لکھ سکتے’۔

میزبان نے ایک بار پھر سوال کیا کہ ‘کیا آپ اس معاملے (شادی) سے خود کو دستبردار کر چکے ہیں کہ بس اب ممکن نہیں ہے؟’جاوید شیخ نے کہا ‘نو کمنٹس، بات یہیں ختم ہوتی ہے’، یہ کہتے ہوئے اداکار قہقہہ لگا کر ہنس دیئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ نے بتایا تھا کہ ’میری پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے میرے 2بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت سے میری شادی اس وقت ہوئی جب میں فلم ‘ڈوبتا کنارہ’ کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جانے والا تھا’۔

اداکار کے مطابق اسی دوران میری ملاقات زینت سے ہوئی وہ میری فین تھی، ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، ہمارا 3 سال کا ساتھ رہا لیکن پھر زینت سے ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کا فرق علٰیحدگی کی وجہ بن گیا، پھر ہماری علٰیحدگی ہوگئی اس کے بعد میں اچھا خاصاڈسٹرب ہوگیا تھا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اس کے بعد میں فلم ’ہم اور تم ‘کر رہا تھا تو میرے ساتھ سلمیٰ آغا بھی تھیں اس دوران انہوں نے مجھے خاصا سپورٹ کیا اور اس کے بعد خود مجھے شادی کی آفر کی لیکن یہ شادی بھی میری 3 سال چل سکی، سلمیٰ آغاسے میری کوئی اولاد نہیں ہے، سلمیٰ آغا سے علیٰحدگی کے بعد میں نے پھر شادی نہیں کی اس کے بعد یہ سوچ کر شادی نہیں کی کہ لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں‘۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

23 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

56 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

1 hour ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

1 hour ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

1 hour ago