2023 تک کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشتگرد اسلحہ کے بغیرآیا ہو،جج کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ، اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ 2023 تک کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشتگرد اسلحہ کے بغیرآیا ہو،اسد عمر کاکیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جہاں دہشتگرد خالی ہاتھ آیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑکیس کی سماعت ہوئی،اسد عمر وکیل سردارمصروف خان کے ہمراہ اے ٹی سی راجہ جواد عباس کی عدالت پیش ہوئے،وکیل ملزم سردار مصروف نے اسد عمر کی درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب وقوعہ ہوا تو اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھے ،سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی اسد عمر نظر نہیں آئے ، واقعہ کے روز اسد عمر جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں ۔

پراسیکیوٹر عدنان علی نے کہاکہ اسد عمر نہ صرف کارکنوں کو لائے بلکہ جلاﺅ گھیراﺅ بھی کروایا،جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ 2023 تک کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشتگرد اسلحہ کے بغیرآیا ہو،اسد عمر کاکیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جہاں دہشتگرد خالی ہاتھ آیا، پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدلیہ سمیت دیگر اداروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم کی گئی ،پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑیاں جلائیں۔

جج نے کہاکہ یہ وہی دن ہے جس دن جج ظفراقبال کی عدالت اے ٹی سی کمرہ عدالت میں لگائی گئی تھی ،اے ٹی سی نے اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جج راجہ جواد عباس اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے ۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago