عالیہ بھٹ ایک ایمرجنسی کی وجہ سے آئیفا ایوارڈوصول نہ کر سکیں؟وجہ سامنےآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کو “گنگوبائی کاٹھیاواڑی”میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک ایمرجینسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے شو میں نہ پہنچ سکیں، جس کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم “گنگوبائی کاٹھیاواڑی” کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ “آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی”۔ انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ” اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے۔”

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانانندررزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا۔بھارتی میڈٖیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب عالیہ بھٹ کو اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تو وہ ایئر پورٹ پر تھیں،نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اداکارہ ایئر پورٹ سے ہی گھر واپس آگئیں کیونکہ وہ یہ بری خبر سننے کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں۔


خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کے 95 سالہ نانا نریندر رازدان کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر چند روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے گھر والوں کو یہ بری خبر دی کہ اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑے گا۔نریندر رازدان کو البتہ آئی سی یو میں منتقل کرنے کے بجائے ان کے کمرے میں ہی تمام تر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ پر سکون رہ سکیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی عمر کے آخری حصّے سے گزر رہے ہیں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago