”مراد سعید اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چھپیں،، طلال چوہدری کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روپوش رہنما صاحب، اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چُھپیں، دلیری دکھائیں، سامنے آئیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مراد سعید چُھپ کر نہیں سیاست دانوں کی طرح سامنے آ کر بات کریں، بڑھکیں نہ ماریں، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہونے کی جرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید صاحب لیڈر اکیلا رہ گیا ہے، آپ کو آوازیں دے رہا ہے، بیان بازی کے بجائے رہنمائی کے لئے سامنے تو آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر تو دور کارکن بھی آپ کی طرح روپوش نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے لیڈروں نے مشکل ترین حالات کا میدان میں رہ کر مقابلہ کیا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرح ریاست پر حملہ کرو گے تو دہشتگردوں کی طرح روپوش تو ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو دہشتگرد نہیں کہہ رہے، عوام کہہ رہی ہے آپ کی حرکتوں کی وجہ سے، آپ دہشتگردی کے خلاف تھے تو خود دہشتگرد کیوں بن گئے؟ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر کیوں آباد کیا؟ جیلوں سے کیوں رہا کیا؟طلال چوہدری نے مزید کہا کہ آپ نے سیاسی جدوجہد کے بجائے توڑ پھوڑ، اداروں اور قوم میں دراڑ پیدا کرنے کی سازش کی۔

Recent Posts

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…

6 mins ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…

14 mins ago

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

17 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواب…

30 mins ago

لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے…

38 mins ago

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

53 mins ago