عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کروائی اور اس پر عمل درآمد بھی کروایا۔

انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا میرے حساب سے فوجی عدالت کا کیس بنتا ہے۔
رانا ثنا للہ نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی سب کچھ طے اور کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کرچکے تھے کہ گرفتاری کی صورت میں ان ان مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، اب یہ جواز پیش کرنا کہ میں جیل میں تھا سراسر غلط ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی کوئی وجہ نہیں، جیل میں موجود پی ٹی آئی اراکین کو بلاکر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

3 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

6 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

16 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

25 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

46 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

56 mins ago