امریکی صدر جوبائیڈن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون نے روسی شہریت کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) سنہ 2020 کی صدارتی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی ایک خاتون منگل کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں نمودار ہوئی ہے۔ خاتون نے کہا کہ وہ صدر ولادی میر پیوٹن سے روسی شہریت مانگ رہی ہے۔

تارا ریڈ نے 1993 میں بائیڈن کے کانگریسی دفتر میں مختصر مدت کے لیے کام کیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ روس میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اسے ایک ریپبلکن قانون ساز نے بتایا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ 59 سالہ ریڈ نے سپوتنک میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے روس آئی تھی۔ ‘جب میں ماسکو میں ہوائی جہاز سے اتری، تو بہت طویل عرصے میں پہلی بار میں نے خود کو محفوظ محسوس کیا، اور میں نے محسوس کیا کہ مجھے عزت ملی ہے۔’

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی آصف علی زرداری سے ملاقاتریڈ نے 2020 کے اوائل میں یہ دعویٰ کرکے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی کہ اس وقت کے سینیٹر بائیڈن نے اگست 1993 میں کیپیٹل ہل کوریڈور میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس وقت اس کی عمر 29 سال تھی۔ یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب جوبائیڈن کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

Recent Posts

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

11 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

28 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

37 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

49 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

52 mins ago