ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ایک بحث جاری رہتی ہے کہ اداکاراﺅں کو اداکاروں کے برابر معاوضہ کیوں نہیں ملتا؟ بعض لوگ اسے صنفی امتیاز کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں . بہرحال، کون سی بالی ووڈ اداکارہ کتنا معاوضہ لیتی ہے؟ ڈی این اے انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے دلچسپ اعدادوشمار بیان کیے ہیں .
رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا ایک فلم کا 15کروڑ سے 40کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں . 5جنوری 1986ءکو پیدا ہونے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو ایک فلم کا 15سے 30کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں .
کنگنا رناوت ایک فلم کے 15سے 27کروڑ روپے، کترینا کیف 15سے 21کروڑ روپے، عالیہ بھٹ 10سے 20کروڑ روپے، انوشکا شرما 8سے 12کروڑ روپے، ایشوریا رائے بچن 10کروڑ روپے، نیانترا 2کروڑ سے 10کروڑ روپے اور سمانتھا روتھ پربھو 3سے 8کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں .
. .