پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں بھی تحریک انصاف کو باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور چودہ مئی پر الیکشن کی ضد بھی غلطی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے،،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سب کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اکیلا ملک کو موجودہ حالات سے نہیں نکال سکتا، ہمارے اتحاد کیوجہ سے ہی حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک کیچ تھا جو ہم نے ڈراپ کردیا۔

Recent Posts

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

7 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

12 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

15 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

23 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

27 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

35 mins ago