‘9 مئی واقعات کی مذمت کرتا ہوں’، پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما رضا نصراللہ گھمن نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک بھر میں پیش آنے والے دلخراش واقعات نے افسردہ کر دیا .

کچھ وقت کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں . ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا .

واضح رہے کہ نصر اللہ گھمن مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں