جب شادی ہوئی تو رہنے کو گھر بھی نہیں تھا پھر ۔۔ جانیں شاہ رخ خان کی زندگی کے بارے میں چند حیرت انگیز انکشاف

(قدرت روزنامہ)ویسے تو دنیا بھر میں کامیاب شخصیات کئی مصیبتوں کو جھیل کر ایک مقام تک پہنچتے ہیں، ایسے ہی شخصیات دنیا بھر میں اپنا لوہا منواتے ہیں . ایسے ہی ایک شخصیت کے بارے میں آپ کو بتائیں گے .

مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں . لیکن شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ان اتار چڑھاؤ کو وہ آج تک نہیں بھولتے . شاہ رخ خان کے بچپن ہی میں ان کے والد کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، جبکہ شاہ رخ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کرائے کے گھروں میں بھی رہے . اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس رہنے کو جگہ نہیں تھی، کھانے کو پیسے نہیں تھے،جب میں ٹی وی میں کام کرتا تھا . مجھے رہنے کےلیے جگہ کندن اور عزیز نے فراہم کی، پہلے میں ان کے آفس میں ہی رہتا تھا پھر انہوں نے مجھے اپنے ایک گھر میں رہائش دی . کنگ خان کا کہنا ہے کہ مجھے یاد ہے جب میں آفس میں رہتا تھا تو آفس صبح 9 بجے کھل جاتا تھا اور میں صبح ہی مجبورا اٹھ جاتا تھا . جب میری شادی ہو گئی تو عزیز مرزا نے اپنا گھر مجھے دے دیا رہائش کے لیے . یہ سب میرے فلم میکرز نہیں ہیں بلکہ میری لائف میکرز ہیں جنہوں نے میری زندگی میں بے حد مدد کی، بلکہ اس وقت مدد کی جب میں کچھ نہیں تھا . شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے 51 سال کی عمر میں جو چیزیں مجھ میں موجود ہیں وہ میں نے اپنے تجربے، زندگی کے اتار چڑھاؤ سے سیکھی ہیں . میں نہ تو ڈانس کر سکتا تھا نہ ہی صحیح طرح محبت کر سکتا تھا، لیکن ان سب اداکاراؤں کا شکریہ جنہوں نے مجھے برداشت کیا . گھر سے متعلق بات شئیر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری ماں گھر دیکھ رہی تھی مگر میں نہیں تھا انہوں نے کہا کہ بیٹا آجائے تو وہ گھر دیکھ لے گا، جس پر گھر کے مالک نے کہا کہ بیٹا کہاں ہیں آپ کا؟، ماں نے کہا کہ اداکاری کرنے گیا ہے . گھر کے مالک نے کہا کہ میرے سسر بھی ایک ڈرامہ بنا رہے ہیں، اپنے بیٹے کو وہاں بھیج دو . میں بھی اسی امید سے گیا تھا کہ ایک بار کوشش کرتا ہوں . کرنل کپور صاحب کے ایک ڈرامہ میں مجھے صرف ایک غلطی کرنا تھی اور پھر کرنل صاحب کے کہنے پر درخت پر موجود کوے گن کر آنا تھے . میرا صرف یہی رول تھا . مجھے اس رول بہت شرمندگی ہوئی تھی . مگر اس رول نے مجھے نہ صرف سکھایا بلکہ آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی . . .

متعلقہ خبریں