سونے کی قیمت میں اضافہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے .

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے . عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1795 ڈالر کا ہوگیا ہے . واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167.25 سے بڑھ کر 167.66 روپے پر بند ہوا ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.3کروڑ ڈالر کمی ہوگئی ہے ، ذخائر کی مجموعی مالیت 27ارب 10کروڑ روپے رہ گئی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس 20ارب ڈالر کے ذخائر ہیں ، کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے . . .

متعلقہ خبریں