پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے مشہور فنکار وسیم انصاری گزشتہ روز (4 جولائی کو) کراچی میں انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے بتایا کہ ان کے والد ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔
کاشان نے بتایا کہ ان کے والد یوٹیلیٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گر پڑے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی، جبکہ نمازِ مغرب کے بعد وسیم انصاری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
وسیم انصاری سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے کے حوالے سے مشہور تھے، وہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔ان کے اس منفرد ہنر کی وجہ سے سامعین محظوظ ہوئے بلکہ وہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بھی متاثر کُن تبصرہ کرتے تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی طرح دکھنے والے وسیم انصاری کو ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔پروگرام ’ہم سب امید سے ہے‘ کی میزبانی اداکارہ صبا قمر کرتی تھیں، پروگرام میں سیاست کے سنجیدہ پہلو کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال 5 فروری کو سابق صدر پرویز مشرف کا بھی انتقال ہوا تھا، ان کا انتقال دبئی کے ہسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ کئی عرصے سے زیر علاج تھے۔

Recent Posts

پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار پاکستانی خاتون رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے…

2 hours ago

اگر صائم ایوب انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد…

2 hours ago

آئندہ دنوں میں روٹی مزید سستی ہوگی،مریم نواز نے خوشخبری سنادی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دنوں میں روٹی کی قیمت میں…

2 hours ago

انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ…

2 hours ago

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

3 hours ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

3 hours ago