اگر آپ بھی دوائی کا خالی پتہ پھینک دیتے ہیں تو ٹھہریں ۔۔ جانیئے اس کو استعمال میں لانے کا حیرت انگیز طریقہ

(قدرت روزنامہ)ہماری روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کو اکثر ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہی چیزیں ہمارے کتنی کام آ سکتی ہے . آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دوائی کے پتوں کو آپ کس طرح اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں .

عام طور پر ہم دوا کھانے کے بعد اس کے خالی پتے کو پھینک دیتے ہیں لیکن اگر ہم انہی کو اپنے استعمال میں لے کر اپنے فیشن کے لئے کوئی جیولری بنا لیں تو کیسا لگے گا . دوائی کے پتے سے جیولری کیسے بنائی جا سکتی ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں . دوائی کے پتے سے جیولری بنانے کا طریقہ سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اور اس میں دو سے تین چمچ سیمنٹ ڈال کر تھوڑا سا پانی ملا لیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں . اب اس سیمنٹ کے پیسٹ کو کیپسول کے خالی پتے کے اندر موجود کیپسول والی جگہ میں بھر لیں . تھوڑی دیر اسے سوکھنے دیں . اب اس سیمنٹ کے چھوٹے چھوٹے کیپسول نکال کر ان پر خوبصورت رنگ کر لیں . جب رنگ سوکھ جائے تو اس کے پیچھے گوند سے بُندے (ٹاپس) کے ہُک لگا لیں . لیجئے تیار ہیں آپ کے رنگ برنگے گھر میں بنے ہوئے خوبصورت بُندے . جتنے چاہیں خوبصورت رنگ کے جس ڈیزائن کے چاہیں بُندے بنائیں . . .

متعلقہ خبریں