راولپنڈی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلانے والا یہ بوڑھا شخص کون ہے اور اس کی عمر کتنی ہے ؟جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر ایک 76 سالہ بوڑھے شخص کی ویڈیو شیئرکی ہے جو کہ اپنے گزر بسر کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ ٹیکسی چلا کر اس مہنگائی کے دور میں گزر بسر کر رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق 76سالہ محمد صدیق نے پوری طاقت سے انتہائی شکستہ حال سوزوکی مہران گاڑی کا گئیر بدلتے ہوئے کہا کہ “میں غربت میں پیدا ہوا اور غربت میں بوڑھا ہو گیا مگر شکر الحمدوللہ میں نے بھیک نہیں مانگی۔ قریبی جی ۱۳ کے میٹرو بس سٹیشن سے نسٹ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر چار کی طرف جاتے ہوئے محمد صدیق کے جھریوں بھرے ہاتھ پوری طاقت سے سٹیئرنگ ویل کو تھامے ہوئے تھے اور ہر موڑ پر یوں لگ رہا تھا کہ جیسے کسی بڑی کشتی کا ملاح سمندر میں رخ بدل رہا ہو، علاقہ ترنول پھاٹک کا رہائشی اس ٹیکسی ڈرائیور بزرگ کے پانچ بچے ہیں،
تین بڑی بچیاں اور دوچھوٹے بیٹے ہیں، دو بڑی بچیوں کی شادی ہو چکی اور ایک چھوٹی بچی بارویں میں پڑھتی ہے، دونوں بیٹے گاڑی کی ورکشاپوں میں مزدوری کرتے ہیں، ترنول میں چار مرلے کا مکان ہے جو پینتیس چھتیس سال حیدر آباد سندھ میں بیکری کی ملازمت سے کما کر بنایا، چار بہنیں فوت ہو گئی اور ایک بھائی کراچی میں آج تک ہمارے لیے اجنبی رہا۔ صبح فجر کے ٹائم نماز پڑھ کر ٹیکسی نکالتے ہیں اور شام بجے چھٹی کرنا مجبوری کیونکہ رات کی لائٹوں میں گاڑی چلانے میں دشواری ہوتی ہے، دن میں آٹھ سو سے ہزار بارہ سو روپے کما لیتے ہیں۔ الحمد و للہ خوراک میں کسی چیز کا پرہیز نہیں کوئی بیماری نہیں، “مالک کا مجھ پر یہی احسان ہے کہ کوئی بیماری نہیں، بس خوش مزاج رہتا ہوں اور ہنسی خوشی کی طبیعت رکھتا ہوں۔“

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

1 hour ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

1 hour ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

1 hour ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago