اداکارہ ہانیہ عامر دلہن بن گئیں؛ ویڈیو وائرل
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
View this post on Instagram